اردو

urdu

ETV Bharat / state

Missing Kupwara boys traced in Jaipur: کپوارہ کے لاپتہ طلباء کا جے پور میں سراغ - کپوارہ کے 3نو عمر طالب علموں کا سراغ

دو روز قبل لاپتہ ہوئے کپوارہ کے 3 عمر طلباء کا سراغ مل گیا ہے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق تینوں اس وقت ریاست راجستھان کے جے پور شہر میں ہیں۔ Missing Kupwara boys traced in Rajasthan

Missing Kupwara Students traced in Rajasthan
Missing Kupwara Students traced in Rajasthan

By

Published : Jul 21, 2022, 8:04 PM IST

کپوارہ: شمالی کشمیر کے کپوارہ ضلع سے تعلق رکھنے والے تین نو عمر طالب منگل کو لاپتہ ہوگئے تھے۔ Three Students from Kupwara Goes Missing لاپتہ ہوئے ایک طالب علم کے اہل خانہ نے بتایاکہ ضلع سے 2 دن پہلے مبینہ طور پر لاپتہ ہونے والے تین طالب علم اس وقت راجستھان کے شہر جے پور میں ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ ’’ہمیں جمعرات کی صبح ان کی جانب سے ایک کال موصول ہوئی جس میں انہوں نے جے پور میں ہونے کی اطلاع دی۔‘‘

خاندانی ذرائع نے بتایا کہ یہ پوچھے جانے پر کہ وہ راجستھان کیسے پہنچے تو انہوں نے دعویٰ کیا کہ اُنہیں ’’کسی نامعلوم بولیرو گاڑی کے ڈرائیور اغوا کرکے ایک نامعلوم مقام پر لے گیا۔‘‘ خاندانی ذرائع کے مطابق طلباء کو آس پاس کے لوگوں سے معلوم کرنے پر یہ معلوم ہوا کہ وہ ریاست راجستھان کے جے پور شہر میں ہیں،Missing Kupwara boys traced in Rajasthan اور اس وقت سانگ نیر، جے پور پولیس اسٹیشن میں ہے۔

ادھر، جموں و کشمیر پولیس نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ’’پولیس کی جانب سے طلبہ کو واپس لائے جانے کے سلسلے میں تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ Missing Kupwara Students traced in Rajasthanہم اس وقت راجستھان پولیس کے راست رابطے میں ہیں۔‘‘

لاپتہ ہونے والے والوں میں آٹھویں جماعت میں زیر تعلیم 13سالہ عرفان مشتاق وانی ولد مشتاق احمد وانی ساکنہ کاواری کپوارہ ، 12ویں جماعت میں زیرتعلیم 18سالہ ناصر فیاض ڈار ولد فیاض احمد ڈار ساکنہ ووسکورا، ہندوارہ اور 11ویں جماعت میں زیرتعلیم17سالہ بلال احمد ولد محمد امین ساکنہ کاواری کپوارہ شامل ہیں۔ تینوں افراد 19جولائی، منگل، کو لاپتہ ہوئے تھے۔

مزید پڑھیں:Minor Missing In Kupwara: تریگام کپواڑہ میں آٹھ سالہ کمسن لڑکا لاپتہ

دلچسپ بات ہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ جب کشمیر سے لاپتہ ہونے والے افراد کا راجستھان کی راجدھانی میں سراغ ملا ہو۔ رواں برس 18 مئی کو وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع سے تعلق رکھنے والے 13 سالہ لڑکے کا جے پور میں سراغ لگایا گیا تھا۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details