اطلاعات کے مطابق ہندواڑہ کے چوگل علاقے میں اپنے دوستوں کے ساتھ نہاتے ہوئے ایک نابالغ بچہ ندی میں ڈوب گیا، تاہم وہاں آس پاس موجود مقامی افراد نے موقع پر پہنچ کر اسے بچانے کی ہر ممکن کوشش کی لیکن وہ اسے بچا نہیں سکے۔
مذکورہ بچے کو فوری طور پر نزدیکی اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔