اردو

urdu

ETV Bharat / state

ہندوارہ: اچانک تین بچے بیمار ایک فوت - etv bharat urdu

ڈاکٹروں نے ایک پانچ سالہ بچی محفوظہ کو مردہ قرار دیا جب کہ دو چھوٹے بچوں کو ڈسٹرکٹ اسپتال ہندوارہ ریفر کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کا چیک اپ کرکے ان کی حالت ابھی نازک بتائی تاہم ابھی یہ معلوم نہیں ہوپایا آخر ان بچوں کی بیماری کی وجہ کیا ہے۔

ہندوارہ:اچانک تین بچے بیمار ایک فوت
ہندوارہ:اچانک تین بچے بیمار ایک فوت

By

Published : Sep 28, 2021, 7:40 PM IST

جموں وکشمیر کے ضلع کپوارہ کے شمالی قصبہ ہندوارہ کے ماور بالا علاقے گزشتہ شام محمد اکبر لون نامی شخص کے گھر میں بیک وقت تین بچے اچانک بیمار ہوگئے۔ کنبے کے ایک فرد نے بتایا کہ شام کا وقت تھا جب اچانک ان تین بچوں میں کوئی بیماری لاحق ہوئی جس وجہ سے ان بچوں کے پیٹ میں درد ہونے لگا۔

ہندوارہ:اچانک تین بچے بیمار ایک فوت

اس کے فوراً بعد ان تینوں بچوں کو نزدیکی این ٹی پی ایچ سی اسپتال قلم آباد پہنچایا گیا تو یہاں ڈاکٹروں نے ایک پانچ سالہ بچی محفوظہ کو مردہ قرار دیا جب کہ دو چھوٹے بچوں کو ڈسٹرکٹ اسپتال ہندوارہ ریفر کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کا چیک اپ کرکے ان کی حالت ابھی نازک بتائی تاہم ابھی یہ معلوم نہیں ہوپایا آخر ان بچوں کی بیماری کی وجہ کیا ہے۔

اندازا لگایا جارہا ہے کہ ان بچوں نے دوکان سے لائی کوئی سڑی ہوئی چیز کھائی ہوگی۔

اس حوالے سے بی ایم او لنگیٹ سے رابطہ ہوا تو انہوں نے کہا کہ ہم نے ڈاکٹروں کی ایک ٹیم وہاں بھیج دی ہے اور رپورٹ آنے کے بعد معلوم ہوسکتا ہے وجہ کیا ہے۔

محکمۂ جل شکتی کے ایگزن نے بھی ایک ٹیم کو وہاں بیج دیا ہے اور تاکہ پانی کا بھی ٹسٹ کیا جائے گا دریں اثنا جب یہ معاملہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہندوارہ کے نوٹس میں لایا تو انہوں نے کہا ہم نے محکمہ صحت اور محکمہ جل شکتی کی ٹیموں کو وہاں روانہ کیا ہے اور وہ ٹسٹ سمپلنگ لیکر پھر پتہ چل سکتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details