اردو

urdu

ETV Bharat / state

Infiltration Bid Foiled in Tangdhar: کپواڑہ کے ٹنگڈار سیکٹر میں دراندازی کی کوشش ناکام، ایک درانداز ہلاک - کپواڑہ ٹنگڈار میں دراندازی

جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع کپواڑہ کے ٹنگڈار سیکٹر میں بھارتی فوج نے دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک درانداز کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا۔ فوج کے مطابق علاقے میں تلاشی آپریشن جاری ہے۔ Infiltration Bid Foiled in Tangdhar

militant-killed-as-infiltration-bid-foiled-in-north-kashmirs-tangdhar
کپواڑہ کے ٹنگڈار سیکٹر میں دراندازی کی کوشش ناکام، ایک درانداز ہلاک

By

Published : May 20, 2022, 3:52 PM IST

کپواڑہ:فوج نے سرحدی ضلع کپواڑہ میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی ) کے ٹنگڈار سیکٹر میں دراندازی کی ایک کوشش کو ناکام بنانے کے دوران ایک درنداز کو مار گرانے کا دعویٰ کیا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جمعہ کی صبح ٹنگڈار سیکٹر میں فوج کی گشتی پارٹی نے نامعلوم افراد کی مشتبہ نقل و حرکت دیکھی۔ انہوں نے کہا کہ ’دراندازی کی کوشش کرنے والے عسکریت پسندوں کو بھارتی فوجیوں نے روکا جس دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا‘۔ Infiltration Bid Foiled in Tangdhar

اُن کے مطابق گولیوں کے تبادلے میں ایک عسکریت پسند مارا گیا جس کی شناخت اور تنظیمی وابستگی کے بارے میں جانچ پڑتال شروع کی گئی ہے۔ دفاعی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس علاقے میں بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔ One militant Killed In Infiltration Bid Foiled in Tangdhar

ABOUT THE AUTHOR

...view details