اردو

urdu

ETV Bharat / state

Militant Hideout Busted ہندواڑہ میں عسکریت پسندوں کی کمین گاہ سے اسلحہ وگولہ بارود برآمد، پولیس - ہندواڑہ میں تاشی کارروائی

سکیورٹی فورسز نے وڈر بالا ہندواڑہ علاقے میں تلاشی کے دوران عسکریت پسندوں کی کمین گاہ سے بڑی مقدار میں اسلحہ وگولہ بارود برآمد کرنے کا دعوی کیا ہے۔

militant-hideout-busted-in-handwara-arms-and-ammunition-recovered
ہندواڑہ میں عسکریت پسندوں کی کمین گاہ سے اسلحہ وگولہ بارود برآمد، پولیس

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 16, 2023, 10:06 PM IST

ہندواڑہ( کپواڑہ):شمالی کشمیر کے وڈر بالا ہندواڑہ علاقے میں سکیورٹی فورسز نے عسکریت پسندوں کی کمین گاہ سے بڑی مقدار میں اسلحہ وگولہ بارود برآمد کرکے ضبط کیا۔

پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ فوج، پولیس اور سی آر پی ایف نے ہفتے کے روز مشترکہ طور پر ہندواڑہ کے وڈر بالا علاقے میں ملیٹینٹ مخالف آپریشن شروع کیا جس دوران ایک کمین گاہ کا پتہ چلا۔

انہوں نے بتایا کہ کمین گاہ سے 2 اے کے اور ایک اے کے 56 رائفلیں ، سولہ اے کے میگزین ،328گولیوں کے راؤنڈ، ایک پستول ، دو پستول میگزین، ایک یو بی جی ایل، چار عدد یو بی جی ایل راؤنڈ برآمد کیے گئے۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئی۔

مزید پڑھیں:Militants Hideout Busted کشتواڑ میں حزب المجاہدین عسکریت پسند کی کمین گاہ کا پردہ فاش

بتادیں کہ کچھ روز قبلسکیورٹی فورسز نے بارہمولہ ہندواڑہ ہائے وے پر ایک مشتبہ بیگ برآمد کر کے ایک مشتبہ آئی ای ڈی کو ناکارہ بنایا تھا۔معلوم ہوا ہے کہ بم ڈسپوزل اسکارڈ نے بعد ازاں مشتبہ بارودی مواد کو ناکارہ بناکر ایک بہت بڑے حادثے کو رونما ہونے سے پہلے ہی ٹال دیا۔پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔

یار رہے کہ رواں برس اب تک مختلف عسکری کارروائیں کے دوران 71افراد ہلاک ہوئے، گزشتہ ماہ - اگست - کے دوران گیارہ افراد ہلاک ہوئے ہیں جن میں آٹھ عسکریت پسند، تین سکیورٹی اہلکار شامل ہیں۔

(یو این آئی مشمولات کے ساتھ)

ABOUT THE AUTHOR

...view details