کپواڑہ:حکام نے شمالی کشمیر کے ہندواڑہ لنگیٹ میں عسکریت پسندی کے ایک معاملے میں اپر گراؤنڈ ورکر کی غیر منقولہ جائیداد کو ضبط کر لیا ہے۔ڈویژنل کمشیر کشمیر کے حکم نامہ پر حکام نے لنگیٹ یارو میں یو اے پی اے ایکٹ کے دفعہ 25 کے تحت جائیداد کی اٹیچ کیا ہے۔پولیس پریس بیان کے مطابق ہندواڑہ لنگیٹ میں خسرہ نمبر (388 ) کے تحت آنے والی اراضی محمد عبداللہ میر ولد خضر محمد کی ملکیت کو منسلک کیا ہے۔ بیان کے مطابق اس جائیداد کو ایف آئی آر نمبر307 سنہ 2018 کے سلسلے میں منسلک کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ کچھ روز قبل ایس آئی یو نے اننت ناگ میں عسکریت پسندانہ سرگرمیوں میں ملوث ایک ملزم کے گھر کو ضبط کرلیا۔ایس آئی یو نے ایگزیکٹیو مجسٹریٹ کی موجودگی میں محمد اسحاق ملک ولد محمد سیف اللہ ملک ساکنہ دھنویٹ پورہ کوکرناگ کے گھر کو جو مبینہ طور پر عسکریت پسند سرگرمیوں میں ملوث تھا کے رہائشی مکان کو منسلک کیا ہے۔ ایس آئی یو نے اسے دفعہ 25 یو پی اے کے تحت منسلک کیا ہے۔