جموں و کشمیر، ضلع کپوارہ کے ہندوارہ ڈگری کالج میں فوج کی جانب سے کشمیر کے ستارے بینر تلے وادی کشمیر میں ہونے والے پروگراموں کے تحت دو روزہ ایک میگا میوزک فیسٹیول آج اختتام پذیر ہوگیا۔
ہندوارہ میں میگا موسیقی پروگرام اختتام پذیر موسیقی پروگرام میں ہندوارہ، لنگیٹ اور راجوار علاقے سے لوگوں کی کافی تعداد نے شرکت کرکے موسیقی سے لطف اندوز ہوئے، پروگرام میں متعدد فنکاروں، گلوکاروں، ریپ سنگرز، فوک ڈانسرز اور کشمیری لوک گلوکاروں نے شاندار مظاہرہ کیا۔
پروگرام میں جن معروف کشمیری گلوکاروں نے حصہ لیا ان میں بشمول کابل بخاری، وقار خان، نجمہ، ایم سی مصیب قابل ذکر ہیں۔
موسیقی پروگرام کے شرکاء نے امید ظاہر کی ہے کہ اس طرح کے پروگراموں کا انعقاد مستقبل میں بھی ہونا چاہئے، تاکہ صلاحیت رکھنے والے مقامی نوجوانوں کو بھی ایک پیلٹ فارم فراہم ہوسکے۔
پروگرام کے اختتام پر جی او سی نے فنکاروں، گلوکاروں اور ڈانسروں میں تحفے اور نقدی انعامات بھی تقسیم کیے اور ان فنکاروں کی پیش کردہ صلاحتیوں کی تعریف کی۔ بعد ازاں فوج نے تمام شرکاء کا شکریہ کیا اور اس پروگرام کو ایک گرانڈ پروگرام قرار دیا اور آئندہ بھی اس طرح کے پروگرام کے انعقاد کا یقین دلایا۔
پروگرام میں مہمان خصوصی کے طور پر فوج کے جی او سی: ایس ایچ ساہی، بریگیدڑ 7سیکٹر: ایم ایس راٹھور، سی او 21 آر آر :گنگندیپ سنگھ، ایس پی ہندوارہ: ڈاکٹر سندیپ چکروتی کے علاوہ دیگر سیول افسران بھی موجود تھے۔