کپواڑہ: جموں و کشمیر میں انتخابات کب ہوں گے اب تک اس کی جانکاری کسی کو نہیں ہے لیکن سیاسی پارٹیاں اپنی زمین تلاش کر رہی ہیں۔ ضلع کپواڑہ کے سب ڈویژن ہندواڑہ میں نیشنل یوتھ پارٹی نے ایک کنونشن کا انعقاد کیا۔ جس میں پارٹی کے قومی صدر راج کمار نے کہا کہ جموں وکشمیر نیشنل یوتھ پارٹی اپنی سرکار بنائے گی۔ پورے جموں و کشمیر میں حالات خراب چل رہے ہیں۔ جس کو بہتر ہماری پارٹی کر سکتی ہے اور ہر ایک کو اپنا حق دیا جائے گا۔ Raj Kumar Persident National Youth Party۔
پارٹی صدر نے کہا کہ نیشنل یوتھ پارٹی واحد وہ پارٹی ہے جو ہر جگہ کشمیر کا مسئلہ اٹھا رہی ہے اور آنے والے اسمبلی انتخابات میں نیشنل یوتھ پارٹی اپنے بل پر سرکار بنائے گی۔ وہیں پارٹی کے جنرل سکریٹری نے اپنی تقریر میں کہا جموں کشمیر کے عوام خاص کر یوتھ کے ساتھ استحصال ہوا ہے۔ یہاں بے روزگاری سے نوجوان تنگ آگئے ہیں جس کی وجہ سے وہ کافی پریشانی کی حالت میں ہے اور یہاں کے سابقہ حکمرانوں نے اپنا خاندانی راج چلایا ہے۔