اردو

urdu

ETV Bharat / state

کپواڑہ آتشزدگی میں پچاس دکانیں اور پانچ رہائشی کمروں کو نقصان، دو فائرمین زخمی :حکام - کپواڑہ قدیم بس اڈے

Fire in Kupwara Bus Stand شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ کے قدیم بس اڈے کی ڈار گلی میں جمعرات کی علی الصبح آگ کی ایک بھیانک واردات میں پچاس دکانوں اور پانچ رہائشی کمروں کو نقصان پہنچا ہے۔فائر اینڈ ایمرجنسی اہلکار کے مطابق آگ کی اس واردات میں کم از کم ایک کروڑ روپیہ مالیت کی جائیداد راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوئی۔

کپواڑہ آتشزدگی میں دو درجن دکانیں خاکستر
کپواڑہ آتشزدگی میں دو درجن دکانیں خاکستر

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 4, 2024, 3:24 PM IST

Updated : Jan 4, 2024, 7:50 PM IST

کپواڑہ آتشزدگی میں دو درجن دکانیں خاکستر

کپواڑہ: شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے قدیم بس اڈے کی ڈار گلی میں جمعرات کی علی الصبح آگ کی ایک بھیانک واردات میں پچاس دکانوں اور پانچ رہائشی کمروں کو نقصان پہنچا ہے۔معلوم ہوا ہے کہ بارہ فائر ٹینڈروں کی مدد سے آگ پر قابو پایا گیا تاہم آتشزدگی کی اس واردات میں ایک کروڑ روپیہ مالیت کی اشیاء راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوئی۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ کپواڑہ کے قدیم بس اڈے میں جمعرات کی علی الصبح آگ نمودار ہوئی جس کے نتیجے میں پچاس دکانیں اور پانچ رہائشی کمروں کو نقصان پہنچا ہے۔انہوں نے کہا کہ فائر اینڈ ایمرجنسی محکمے کی گاڑیاں اور عملہ موقع پر پہنچا اور آگ کو قابو میں کر لیا۔
ان کا کہنا تھا کہ آگ کی وجہ سے لاکھوں روپیے مالیت کا نقصان ہوا ہے۔حکام نے جائے واردات پر پہنچ کر نقصان کا جائزہ لیا۔فائر اینڈ ایمرجنسی محکمہ کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ کپواڑہ کے مین مارکیٹ ڈارگلی میں جمعرات کی صبح چار بجکر 33منٹ پر آگ نمودار ہونے کی اطلاع موصول ہوئی۔انہوں نے بتایا کہ فائر اینڈ ایمرجنسی عملے کے اہلکار فوری طورپر جائے موقع پر پہنچے اور آگ بجھانے کی کارروائی شروع کی ۔
ان کے مطابق ایک درجن فائر ٹینڈروں اور دو موٹروں کی مدد سے آگ پر قابو پایا گیا۔مذکورہ عہدیدار نے بتایا کہ آگ کی اس واردات میں پچاس دکانوں کو نقصان پہنچا جن میں 16دکانیں مکمل طورپر خاکستر جبکہ 34کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ آگ بجھانے کی کارروائی کے دوران دو فائرمین زخمی بھی ہوئے جنہیں ابتدائی مرہم پٹی کے بعد ہسپتال سے رخصت کیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ کم از کم ایک کروڑ روپیہ مالیت کی جائیداد راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوئی۔

بتادیں کہ یونین ٹریٹری بالخصوص وادی کشمیر میں موسم سرما شروع ہونے کے بعد آگ کی وارد داتوں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔وادی کے کسی نہ کسی گوشے میں آگ کی وار داتوں کی خبریں آئے روز اخباروں کی زینت بنتی ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ سردیوں میں استعمال کئے جانے والے الیکٹرک یا گیس پر چلنے والے آلات کا مناسب اور احتیاط سے استعمال ان وارداتوں میں کمی کا باعث بن سکتا ہے۔

مزید پڑھیں:

سال 2023: آتشزدگی کے واقعات سے وادی میں تقریباً 63 کروڑ روپے کا نقصان

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق جموں وکشمیر میں سال 2023 کے ماہ جنوی سے ماہ نومبر تک آتشزدگی کے زائد از 22 سو واقعات پیش آئے جس دوران 1462 ڈھانچوں کا نقصان پہنچا جبکہ 9 جانیں بھی تلف ہوئیں اور اس دوران 36 جنگلوں میں بھی آگ لگ گئی۔

بتادیں کہ 23 اور 24 دسمبر کی درمیانی شن اوڑی کے بونیار علاقہ میں آتشزدگی میں 16دکانیں اور ایک رہائشہ مکان خاکستر ہوئے تھے۔
(یو این آئی)

Last Updated : Jan 4, 2024, 7:50 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details