سری نگر:جموں و کشمیر کا سرحدی ضلع کپوارہ کے ہندوارہ علاقے میں منگل کی صبح ایک بس حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں کم سے کم 20 مسافر زخمی ہوگئے۔ ذرائع نے بتایا کہ کپوارہ کے وتاین ہندوارہ علاقے میں منگل کی صبح سری نگر جارہی ایک بس سڑک سے لڑھک گئی جس کے نتیجے میں اس میں سوار کم سے کم بیس مسافر زخمی ہوگئے۔ Road accident in Kupwara
ذرائع نے کہا کہ زخمیوں کو فوری طور پر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے 14 مسافروں کو ضلع ہسپتال ہندوارہ ریفر کیا گیا۔