ETV Bharat Urdu

اردو

urdu

ETV Bharat / state

کپوارہ میں اسلحہ سمیت ایک شخص گرفتار - مقدمہ درج

شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ میں پولیس اور فوج نے مشترکہ طور 10 ہینڈ گرنیڈ اور ایک پستول کے ساتھ عسکریت پسندوں کے ایک اعانت کار کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا۔

کپوارہ میں اسلحہ سمیت ایک شخص گرفتار
کپوارہ میں اسلحہ سمیت ایک شخص گرفتار
author img

By

Published : Apr 24, 2021, 3:31 PM IST

پولیس ذرائع کے مطابق 'عسکریت پسندوں کے ایک اعانت کار کو لولاب، کپوارہ کے علاقہ دھرمبدی میں ایک ناکے کے دوران 28 راشٹریہ رائفلز اسپیشل آپریشن گروپ سوگام اور سی آر پی ایف اہلکاروں کی مشترکہ ٹیم نے گرفتار کر لیا۔'

ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے ایک مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد ناکہ لگایا اور تلاشی کارروائی کے دوران غلام رسول نامی ایک شخص کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ اس کے قبضے سے 10 دستی بم، ایک پستول، 2 پستول میگزین اور 15 راؤنڈ برآمد ہوئے ہیں۔

گرفتار کیے گئے شخص کا تعلق گونی پورہ، بہامہ سے بتایا جا رہا ہے اور اس سلسلے میں پولیس تھانہ لالپورہ میں ایک مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی۔

ABOUT THE AUTHOR

author-img

...view details