سری نگر: جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کپوارہ کے مژھل سیکٹر میں کھائی میں گر کر جاں بحق ہونے والے فوجی جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے غمزدہ خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا۔ Manoj Sinha pays tribute to Martyred Soldiers
فوجی ذرائع کے مطابق یہ واقعہ مژھل میں اس وقت پیش آیا جب یہ تینوں فوجی جوان برف سے ڈھکے ایک ٹریک سے گذر رہے تھے۔ واقعے کے متعلق جانکاری فراہم کرتے ہوئے چنار کور نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا، 'یہ واقعہ مژھل سیکٹر میں پیش آیا۔'
یاد رہے کہ سرحدی ضلع کپوارہ کے مژھل سیکٹر میں ایک افسر سمیت تین فوجی اہلکار پھسل کر ایک گہری کھائی میں گرجانے سے جاں بحق ہوگئے۔ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جاں بحق ہونے والے فوجی جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا، 'کپوارہ کے مژھل سیکٹر میں اپنی ڈیوٹی انجام دینے کے دوران از جان ہونے والے بہادر فوجی جوانوں کے حوصلے کو سلام کرتا ہوں۔'انہوں نے کہا، 'ان شہیدوں کے خاندانوں کو تعزیت پیش کرتا ہوں۔' ٹویٹ میں مزید کہا کہ 'قوم کے تئیں ان کی قربانی اور بے لوث خدمت کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔'
یہ بھی پڑھیں: JCO Among 3 Soldiers Killed مژھل سیکٹر میں ایک افسر سمیت تین فوجی جوان ہلاک
یو این آئی