جموں و کشمیر پولیس اور فوج نے منگل کو شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ کے دور دراز علاقہ کرالہ پورہ، بہک میں ایک شیڈ سے تین کلوگرام وزنی دھماکہ خیز مواد (آئی ای ڈی) کو برآمد کر لیا۔
حفاظتی اہلکاروں کے مطابق آئی ای ڈی کو مقامی طور پر تیار کیا گیا ہے۔
پولیس نے اس ضمن میں شیڈ کے مالک سمیت دیگر کئی افراد کو حراست میں لیکر پوچھ تاچھ شروع کر دی ہے۔