جموں وکشمیر کے لفٹننٹ گورنر کے مشیر بصیر احمد خان نے بدھ کو درگمولہ، نطنوسہ، لنگیٹ اور ضلع کپوارہ کے مختلف علاقوں کا تفصیلی دورہ کیا اور یہاں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ کیا۔
اس دورے کے دوران مشیر کے ہمراہ ضلع ترقیاتی کمشنر کپوارہ انشل گرگ، ڈائریکٹر آر ڈی ڈی، چیف انجینئر، ایس پی ہندوارہ سندیپ چکروتی، ایگزیکٹو انجینئر آر اینڈ بی ہندوارہ، بی ایم جی ایس وائی کے علاوہ ویگر مختلف محکموں کے افسران موجود تھے۔ میٹنگ کے دوران موصوف نے بلاک ڈیولپمنٹ سربراہوں کے مسئلہ و مسائل سنے۔