اردو

urdu

ETV Bharat / state

جے کے زمیندار فورم کی جانب سے پبلک ریچ آوٹ پروگرام کا آغاز - عبدالحمید ملک

جے کے زمیندار کور گروپ کا ایک اجلاس چوگل ہندوارہ میں صدر عبدالحمید ملک کی رہائشگاہ پر منعقد ہوا۔ اس موقع پر نائب صدر شبیر احمد، جنرل سکریٹری طارق احمد، کوآرڈینیٹر بلال احمد اور ترجمان شیخ یونس موجود تھے ۔

جے کے زمیندار فورم کی جانب سے ’پبلک ریچ آوٹ‘ پروگرام کا آغاز
جے کے زمیندار فورم کی جانب سے ’پبلک ریچ آوٹ‘ پروگرام کا آغاز

By

Published : Nov 6, 2021, 5:37 PM IST

جموں و کشمیر کے ہندوارہ میں جے کے زمیندار فورم کی جانب سے ایک پریس کانفرنس منعقد کی گئی جس میں کور گروپ کے صدر عبدالحمید ملک نے بتایا کہ آج کورگروپ کی میٹنگ منعقد کی گئی جس کا مقصد آئندہ ہفتے سے فورم کی جانب سے شروع کئے جانے والے پبلک ریچ آوٹ پروگرام سے متعلق لائحہ عمل تیار کرنا تھا۔

جے کے زمیندار فورم کی جانب سے ’پبلک ریچ آوٹ‘ پروگرام کا آغاز

انہوں نے بتایا کہ پبلک ریچ آوٹ پروگرام کے تحت کسان رہنماؤں کو بھی مدعو کیا جائے گا اور ہمارے مطابلات سے واقف کروایا جائے گا اور دیگر امور پر بات چیت کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ قبل ازیں ان مسائل کو حکومت سے رجوع کیا گیا تھا تاہم ابھی تک انہیں حل نہیں کیا گیا۔ فورم کی جانب سے ایک بار پھر پبلک اوٹ ریچ پروگرام کا آغاز کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ہندوارہ: ذہنی طور پر معذور شخص کی لاش برآمد

عبدالحمید ملک نے بھارت کے ان دانشوران کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے کسانوں کے مسائل پر اظہار خیال کیا ہے۔ انہوں نے بی جے پی حکومت پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ نامناسب پالیسیوں کی وجہ سے ملک میں معاشی حالت انتہائی ابتر ہوچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی کی وجہ سے عام آدمی کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے بی جے پی پر عوام کو دھوکہ دینے کا بھی الزام عائد کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details