اردو

urdu

ETV Bharat / state

Lack of Bridge Irks Handwara Residents: ’جان ہتھیلی پر رکھ کر لوگ پُل کو پار کرتے ہیں‘ - خستہ حال عارضی پُل کو پار

حکام سمیت سیاسی رہنماؤں اور منتخب عوامی نمائندوں سے بارہا رابطہ قائم کرنے کے باوجود پُل کی تعمیر کے حوالے سے خاطر خواہ اور ٹھوس اقدامات نہیں اٹھائے گئے۔ No Bridge in Mawar, Handwara حکام کی جانب سے صرف یقین دہانی ہی کرائی گئی۔

handwaraہندوارہ کے شاٹھ پورہ، ریشواری علاقے کی آبادی رابطہ پُل سے محروم
handwaraہندوارہ کے شاٹھ پورہ، ریشواری علاقے کی آبادی رابطہ پُل سے محروم

By

Published : May 31, 2022, 6:10 PM IST

کپوارہ ضلع کے مین ٹاؤن ہندوارہ سے قریب 25 کلو میٹر دور علاقہ ماور کے شاٹھ پورہ، ریشواری نوگام میں رابطہ پل نہ ہونے کے سبب مقامی آبادی کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ Lack of Bridge Irks Handwara Residents مقامی افراد کے مطابق لوگوں نے ’اپنی مدد آپ‘ کے تحت از خود نالہ پر لکڑی کا ایک عارضی پل تعمیر کیا جو کافی خستہ ہو چکا ہے۔

ہندوارہ کے شاٹھ پورہ، ریشواری علاقے کی آبادی رابطہ پُل سے محروم

میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی لوگوں نے بتایا کہ 'لوگ جان جوکھم میں ڈال کر خستہ حال عارضی پُل کو پار کرتے ہیں۔‘‘ Lack of Bridge in Mawar, Handwara انہوں نے دعویٰ کیا کہ خستہ حال پُل سے پھسل کر نالے میں گرنے سے کئی افراد ہلاک جبکہ بعض عمر بھر کے لیے معذور ہو چکے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ خستہ حال عارضی پل متعدد مویشیوں کی ہلاکت کا باعث بھی بن چکا ہے۔

مقامی لوگوں نے مزید کہا کہ ’بچے، خواتین اور بزرگ افراد اکیلے اس خستہ حال عارضی پُل کو پار کرنے میں خوف محسوس کرتے ہیں۔‘‘ Lack of Bridge in Mawar, Handwara انہوں نے کہا کہ طلبہ کو اسکول جانے اور ایمرجنسی کے دوران مریضوں اور حاملہ خواتین کو ہسپتال پہنچانے میں لوگوں کو سخت مشکلات سے جوجھنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’علاقے میں پُل کی عدم موجودگی سے لوگوں کا جینا دوبھر ہو گیا ہے۔‘‘

انہوں نے دعویٰ کیا کہ حکام سمیت سیاسی رہنمائوں اور منتخب عوامی نمائندوں سے بارہا رابطہ قائم کرنے کے باوجود پُل کی تعمیر کے حوالے سے خاطر خواہ اور ٹھوس اقدامات نہیں اٹھائے گئے۔ ضلع انتظامیہ کے افسران کی جانب سے صرف یقین دہانی کرائی گئی جبکہ پُل کی تعمیر کے حوالے سے ابھی تل معقول اقدامات نہیں اٹھائے گئے ہیں۔‘‘ شاٹھ پورہ، ریشواری کے باشندوں نے حکام سے رابطہ پُل کی تعمیر کے حوالے فوری اقدامات اٹھائے جانے کا مطالبہ کیا۔

مزید پڑھیں:پل نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات

ABOUT THE AUTHOR

...view details