کپواڑہ: ہندوارہ کے ایک گاؤں یملر بالا کے مقامی لوگوں نے ہندوارہ چوک میں برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ پر متعدد الزامات عائد کیا۔
اس دوران انہوں نے انتظامیہ پر بے حسی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ' انتظامیہ کی بے حسی کی وجہ سے یملر بالا میں بنیادی سہولیات کافقدان ہے۔
انہوں نے کہا کہ' گاؤں میں رابطہ سڑک کی حالت خسستہ ہے جس پر چلنا تشوار کن ہے، اسی وجہ سے اس تیز رفتار دور میں بھی گاؤں کے مریضوں کو چارپائیوں کے ذریعے ہسپتال تک لے جانا پڑتا ہے۔ سڑک کی خستہ حالی کی وجہ سے ٹریفک نظام بری طرح متاثر ہے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرناپڑ رہا ہے۔