ضلع کپوارہ کے پالپورہ، ماگام سے تعلق رکھنے والی کئی خواتین نے تحصیل صدر مقام ہندوارہ میں محکمۂ جل شکتی کے دفتر کے باہر احتجاج کیا۔ احتجاج کررہی خواتین نے محکمہ جل شکتی کے افسران کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کے خلاف نعرے بازی کی۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ پالپورہ کے لوگ عرصۂ دراز سے پینے کے صاف پانی سے محروم ہیں، جس کے سبب انہیں مقامی نالوں کا گندہ پانی استعمال میں لانا پڑتا ہے۔
احتجاج کررہی خواتین نے بتایا کہ بارہا اس ضمن میں انہوں نے محکمۂ جل شکتی سے علاقے میں پانی کی قلت کے حوالے سے شکایات کیں تاہم ان کے مطابق محکمۂ جل شکتی کے افسران نے صرف یقین دہانیاں کرائیں، جب کہ اس ضمن میں ٹھوس اقدامات نہیں اٹھائے گئے۔