اردو

urdu

ETV Bharat / state

ہندوارہ: انڈسٹرئیل علاقہ میں آتشزدگی، دو کارخانے خاکستر

قصبہ ہندوارہ کے انڈسٹرئیل ایریا میں گزشتہ شام لگی آگ کے سبب فائر اینڈ ایمرجنسی عملہ کے ساتھ جلد رابطہ ممکن نہ ہو سکا جس کے سبب دو کارخانے راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گئے۔

ہندوارہ: انڈسٹرئیل علاقہ میں آتشزدگی، دو کارخانے خاکستر
ہندوارہ: انڈسٹرئیل علاقہ میں آتشزدگی، دو کارخانے خاکستر

By

Published : Sep 4, 2021, 7:03 PM IST

ضلع کپوارہ کے چھوٹی پورہ، ہندوارہ میں گزشتہ شب آتشزدگی کے دوران دو فیکٹریاں اور ان میں موجود لاکھوں روپے مالیت کا سامان راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گیا۔ آتشزدگی میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

ہندوارہ: انڈسٹرئیل علاقہ میں آتشزدگی، دو کارخانے خاکستر

عینی شاہدین کاکہنا ہے کہ ایک فیکٹری میں گزشتہ شب قریب دس بجے اس وقت آگ نمودار ہوئی جب موبائل فون سروسز بحال کی جا رہی تھیں۔ انکے مطابق فائر اینڈ ایمرجنسی عملہ کے ساتھ جلد رابطہ ممکن نہ ہو سکا جس کے سبب آگ نے دوسری فیکٹری کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

مقامی باشندوں کے مطابق فائر اینڈ ایمرجنسی عملہ نے آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا تاہم اس دوران دو کارخانے مکمل طور خاکستر ہو گئے۔

مزید پڑھیں:کپواڑہ: محکمہ ٹرانسپورٹ کے افسران کے خلاف اے سی بی کا چھاپہ، 15 لاکھ برامد

مقامی رضا کاروں، ہندوارہ پولیس اور فوج نے فوری طور موقع پر پہنچ کر بچائو کارروائی میں مدد کی۔

یہ بھی پڑھیں:جموں و کشمیر میں انسانی حقوق پامال ہورہے ہیں: محبوبہ مفتی

نائب تحصیلدار نے ہفتہ کو آگ کے سبب ہوئے نقصان کا جائزہ لینے کے بعد رپورٹ تیار کی۔ انہوں نے کہا کہ رپورٹ تیار کرکے نقصان کا تخمینہ لگا کر متاثرین کی بازآبادکاری کے حوالے سے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details