اردو

urdu

ETV Bharat / state

ٹریڈرس فیڈریشن ہندوارہ کا خاموش احتجاج

جموں و کشمیر میں حالیہ دنوں عالمی وبا کورونا وائرس کے مثبت معاملات میں تیزی سے اضافے کے بعد سرکار کی جانب سے کئی احکامات صادر کیے گئے جن میں دکانداروں کے لیے آڈ ایون پالیسی بھی شامل ہے۔

kupwara
kupwara

By

Published : Apr 24, 2021, 7:14 PM IST

شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ کے ہندوارہ قصبہ میں ٹریڈرس فریڈریشن اور ٹرانسپورٹ یونین نے مشترکہ طور ایک خاموش احتجاج کا انعقاد کیا۔

ٹریڈرس فیڈریشن ہندوارہ کا خاموش احتجاج

احتجاجیوں نے سرکار کے اس فیصلے کی نکتہ چینی کی جس میں دکانداروں کے لئے آڈ ایون اور مسافر گاڑیوں کے لیے صرف پچاس فیصد مسافرین کو لے جانے کے احکامات صادر کیے گئے ہیں۔

ٹرانسورٹروں کے مطابق انتظامیہ نے صرف حکمنامہ جاری کیا اور کوئی ریٹ لسٹ مشتہر نہیں کیا۔

انہوں نے حکمنامہ کو یکطرفہ قرار دیتے ہوئے کہا: ’’پچاس فیصد مسافروں کا مطلب ہے کہ اب ڈرائیوروں کو بھی صرف پچاس فیصد آمدنی ہوگی، تاہم اس میں ان کا بالکل بھی گزارا ممکن نہیں۔‘‘

انہوں نے انتظامیہ سے حکمنامے پر نظر ثانی کی اپیل کرتے ہوئے کرائے میں اضافے کی مانگ کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details