اردو

urdu

By

Published : Aug 3, 2021, 12:52 PM IST

ETV Bharat / state

کپواڑہ: لولاب میں طالب علم غرقاب

ضلع کپواڑہ کے سوگام، لولاب علاقے میں دسویں جماعت کا ایک طالب علم غرقاب ہو گیا۔

کپوارہ: لولاب میں طالب علم غرقاب
کپوارہ: لولاب میں طالب علم غرقاب

ضلع کپواڑہ کے لولاب علاقے میں دسویں جماعت کا ایک طالب علم ڈگری کالج کے احاطے میں زیر تعمیر تالاب (Swimming Pool) میں غرقاب ہو گیا۔

ضلع کپوارہ کے لولاب علاقے میں دسویں جماعت کا طالب علم غرقاب

مقامی باشندوں کے مطابق وہ روزانہ کی طرح صبح کمیونٹی کلاس کے لیے گھر سے نکلا تاہم واپسی پر دوستوں کے ساتھ مقامی ڈگری کالج میں زیر تعمیر تالاب میں تیراکی کے دوران ڈوب گیا۔

طلبا نے مقامی لوگوں کو فوری طور مطلع کیا جنہوں نے بچے کو تالاب سے باہر نکال کر فوری طور سب ضلع اسپتال سوگام پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

مزید پڑھیں؛ ہندوارہ: پی ایم جی ایس وائی کے خلاف احتجاج

جواں سال بچے کی لاش گھر پہنچتے ہی وہاں کہرام مچ گیا۔ اسے پر نم آنکھوں سے سپرد لحد کیا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details