پیر کو ڈگری کالج ہندواڑہ کے احاطے میں احتجاج کرتے ہوئے بارہویں جماعت میں گذشتہ مہینے کامیاب قرار دیے گئے طلبا و طالبات نے احتجاج کیا۔
احتجاج کر رہے طلبہ نے کہا کہ انہیں ڈگری کالج میں داخلہ نہیں دیا جا رہا ہے۔
اس ضمن میں پرنسپل ڈگری کالج ہندوارہ نے بتایا کہ اعلیٰ حکام نے ڈگرلی کالج میں صرف 960 طلبہ کو داخلہ دیے جانے کا حکمنامہ صادر کیا ہے، جبکہ انہیں تقریباًدو ہزار کے درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔