اردو

urdu

ETV Bharat / state

2 OGWs Arrested in Kupwara: کپوارہ میں عسکریت پسندوں کے دو معاون گرفتار - شمالی کشمیر عسکریت پسندوں کے معاون گرفتار

جموں و کشمیر پولیس اور فوج کی مشترکہ ٹیم نے شمالی کشمیر North Kashmir کے کپوارہ ضلع میں عسکریت پسندوں کے دو معاونین کو گرفتار 2 OGWs Arrested in Kupwara کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

کپوارہ میں عسکریت پسندوں کے دو معاون گرفتار
کپوارہ میں عسکریت پسندوں کے دو معاون گرفتار

By

Published : Feb 26, 2022, 2:24 PM IST

جموں و کشمیر پولیس اور فوج کی 28آر آر نے مشترکہ کارروائی کے دوران ضلع کپوارہ کے لولاب علاقے میں عسکریت پسندوں کے دو معاونین کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہےSecurity Forces Arrest 2 OGWs in North Kashmir۔ گرفتار کیے گئے افراد کی شناخت رشید احمد پیر ولد عبد الاحد پیر ساکنہ ٹکی پورہ لولاب اور عادل حسین شاہ ولد غلام محمد شاہ ساکن شاٹھ مقام، لولاب کے طور کی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے ’’دونوں افراد ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث ہیں اور عسکریت پسندوں کو مدد فراہم کرنے کے علاوہ علاقے میں عسکری سرگرممیوں کو تیز کرنے کے لیے عسکری صفوں میں شامل ہونے کا منصوبہ بنا رہے تھے۔‘‘

پولیس مزید کہنا ہے کہ ’’سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر دونوں کی مشکوک سرگرمیوں کے پیش نظر ان سے پوچھ تاچھ کی گئی۔‘‘ 2 OGWs Arrested in Kupwaraپولیس کے مطابق ’’تفتیش کے دوران دونوں افراد کے موبائل فونز سے اشتعال انگیز مواد بشمول پوسٹرز، تصاویر، ویڈیوز اور عسکریت پسندوں کے ساتھ گفتگو اور روابط کے ثبوت بھی برآمد ہوئے۔‘‘

کپوارہ پولیس نے اس ضمن میں ایف آئی آر 07/2022پولیس تھانہ سوگام میں درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details