اردو

urdu

ETV Bharat / state

کپوارہ: باجری اور ریت نکالنے کے مجوزہ منصوبے کے خلاف احتجاج - پانی کی سطح نیچے چلی جائے گی

شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ میں محکمہ اریگیشن کے خلاف باکی آکر کی عوام نے احتجاج کرتے ہوئے انتظامیہ کی جانب سے باجری اور ریت نکالنے کے مجوزہ منصوبے کی سخت مخالفت کی ہے۔

کپوارہ: باجری اور ریت نکالنے کے مجوزہ منصوبے کے خلاف احتجاج
کپوارہ: باجری اور ریت نکالنے کے مجوزہ منصوبے کے خلاف احتجاج

By

Published : Jun 25, 2020, 8:14 PM IST

کپوارہ کے باکی آکر کے باشندگان نے جمعرات کو محکمہ اریگیشن اینڈ فلڈ کنٹرول اور جیالوجی اینڈ مائننگ کے خلاف احتجاج کیا۔

احتجاج کر رہے لوگوں نے بتایا کہ انتظامیہ کا علاقہ باکی آکر میں بالا تالری نامی نالے سے ریت اور باجری نکالنے کا منصوبہ ہے جس کی مقامی آبادی نے سخت مخالفت کی۔

کپوارہ: باجری اور ریت نکالنے کے مجوزہ منصوبے کے خلاف احتجاج

احتجاج کر رہے لوگوں نے ضلع انتظامیہ سمیت دیگر محکمہ جات کے خلاف زور دار نعرے بازے کرتے ہوئے مجوزہ منصوبے کو عوام کے مخالف قرار دیتے ہوئے کہا کہ مذکورہ نالے کا پانی نہ صرف کھیت کھلیانوں کو سیراب کرتا ہے بلکہ مقامی آبادی بھی گھریلو استعمال میں لاتی ہے۔

احتجاج کر رہے لوگوں نے کہا کہ انتظامیہ مذکورہ نالے سے ریت اور باجری نکالنے کے لیے ٹینڈر نکالنے کا منصوبہ رکھتی ہے جو ’’سراسر غلط فیصلہ ہے۔‘‘

احتجاجیوں کا کہنا ہے کہ اگر ریت اور باجری نکالنے کا کام شروع کیا گیا تو پانی کی سطح نیچے چلی جائے گی جس سے کھیتوں تک پانی نہیں پہنچ پائے گا۔

انہوں نے اس مجوزہ منصوبے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا: ’’اگر ایسا کیا گیا تو اس اقدام کی سخت مخالفت کرکے احتجاج میں شدت پیدا کی جائے گی۔‘‘

ABOUT THE AUTHOR

...view details