اردو

urdu

ETV Bharat / state

کورونا وائرس سے بچنے کے لیے کپوارہ پولیس کی بیداری ریلی

ضلع کپوارہ پولیس کی جانب سے کورونا وائرس سے بچنے کے لیے بیداری ریلی نکالی گئی، جس میں لوگوں کو ماسک پہننے اور سماجی فاصلے پر عمل پیرا ہونے پر زور دیا گیا۔

By

Published : Jul 23, 2020, 7:48 PM IST

Kupwara police today held an awareness rally on Covid 19
کورونا وائرس سے بچنے کے لیے کپوارہ پولیس کی بیداری ریلی

مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے ضلع کپوارہ میں ضلعی پولیس کی جانب سے آج کورونا وائرس سے بچنے کے لیے بیداری ریلی نکالی گئی، جس کی صدارت ایس ایس پی کپوارہ شری رام امبارکر نے کی۔

اس بیداری ریلی میں ایس ایس پی کپوارہ کے ہمراہ اے ایس پی اور ڈی ایس پی مدثر احمد ترمبو بھی تھے۔

ایس ایس پی کپوارہ شری رام امبارکر نے کہا کہ اس ریلی کا مقصد یہ ہے کہ ہم تمام لوگوں کے تعاون سے ہی کورونا سے جنگ جیت سکتے ہیں اور لاک ڈاون کو مکمل طور سے کامیاب بنانے کے لیے بیداری ریلی نکالنا بھی بہت ضروری تھا۔

انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ حکومت کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر مکمل طور سے عمل کریں اور سماجی فاصلے کا خاص خیال رکھیں تاکہ کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکا جاسکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جو بھی سرکاری احکامات کی خلاف ورزی کرتا ہوا پایا جائے گا اس کے خلاف سخت کاروائی کی جائےگی۔

کورونا وائرس سے بچنے کے لیے کپوارہ پولیس کی بیداری ریلی

انہوں نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ گھروں میں رہے اور محفوظ رہیں، اس کے علاوہ انہوں نے ان ملازمین اور ان پولیس جوانوں کو سلامی پیش کی ہے جنہوں نے اپنی پرواہ کیے بغیر اس کورونا وبا میں اپنے فرائض بخوبی انجام دے رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details