ہندوارہ میں مفت طبی کیمپ کا انعقاد کپوارہ:جموں و کشمیر پولیس نے سویک ایکشن پروگرام کے تحت ضلع کپوارہ کے ہندوارہ علاقے میں مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد عمل میں لایا۔ طبی کا انعقاد انوارنامنٹ ہال، ہندوارہ میں ڈسٹرکٹ ہسپتال ہندوارہ کے اشتراک سے کیا گیا۔ منتظمین کے مطابق طبی کیمپ میں مدعو کیے گئے ماہر ڈاکٹروں نے قریب 600مریضوں کا چیک اپ کیا جبکہ انہیں ادویات بھی مفت فراہم کی گئی۔
منتظمین کا کہنا تھا کہ طبی کیمپ کے ساتھ ساتھ مقامی باشندوں کو منشیات کے مضر اثرات سے بھی روشاناس کیا۔ انہوں نے کہا کہ آگاہی کیمپ کے دوران منشیات کے بڑھتے رجحان کو کم کرنے میں عوامی تعاون کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے عوام سے اپنے بچوں، اعزہ و اقارب کو منشیات سے دور رکھنے اور منشیات کے کاروبار میں ملوث افراد سے متعلق معلومات کو حکام تک پہچانے کی بھی تلقین کی گئی تاکہ سماج سے منشات کا قلع قمع کیا جا سکے۔
میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے منتظمین نے بتایا کہ طبی کیمپ کے دوران نہ صرف مریضوں کا معائنہ، کیا گیا بلکہ کیمپ میں آئے سبھی افراد، بشمول تیمارداروں کی کاؤنسلنگ کی گئی اور انہیں منشیات کے مضرف اثرات سے آگاہ کیا گیا۔ کیمپ میں آئے ڈاکٹروں نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس طرح کے طبی کیمپ کے انعقاد سے کافی خوش ہیں۔
مزید پڑھیں:Free Medical Camp Held At Doda اے اے اے ایم کے تحت ڈوڈہ میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد
انہوں نے کہا کہ ’’دور دراز علاقہ جات میں طبی خدمات کے فقدان کے باعث ان علاقوں میں رہائش پذیر افراد مختلف امراض خصوصاً ذہنی بیماریوں میں مبتلا ہو جاتے ہیں۔‘‘ انہوں نے کہا کہ ایسے کیمپس سے غریب عوام کو کافی راحت پہنچتی ہے۔ ڈاکٹروں نے طبی اور آگاہی کیمپ کے انعقاد پر کپوارہ پولیس کی ستائش کرتے ہوئے مستقبل میں بھی اس طرح کے طبی کیمپس کے انعقاد کی امید ظاہر کی۔