جموں و کشمیر پولیس نے شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ میں ایک آپریشن کے دوران جیش محمد نامی عسکری تنظیم سے وابستہ دو عسکریت پسندوں کو گرفتار کر کے ان کی تحویل سے اسلحہ و بھاری نقدی رقم برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
پولیس نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کپوارہ پولیس کو ایک اطلاع موصول ہوئی کہ سوپور علاقے سے تعلق رکھنے والے جیش محمد کے دو عسکریت پسند غالباً کپوارہ پہنچ رہے ہیں جہاں وہ نوجوانوں کو عسکری صف میں شامل کرنے والے ہیں۔
بیان میں کہا گیا کہ خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے فوج کی 47 آر آر اور کپوارہ پولیس کی ایک مشترکہ ٹیم نے ضلع میں مختلف مقامات پر ناکے لگائے اس دوران درگمولہ میں ایف سی آئی گودام کے نزدیک ایک گاڑی کو روک دیا گیا جس میں سوار دو عسکریت پسندوں کو گرفتار کیا گیا۔