اردو

urdu

ETV Bharat / state

کپواڑہ میں منشیات فروش گرفتار - این ڈی پی ایکٹ

جموں و کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے کرناہ علاقے میں پولیس نے منشیات سمیت ایک شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔

کپواڑہ میں منشیات فروش گرفتار
کپواڑہ میں منشیات فروش گرفتار

By

Published : Sep 21, 2020, 7:19 PM IST

تفصیلات کے مطابق کرناہ کے علاقے پنگلا ہریدال میں کچھ منشیات کی اسمگلنگ نقل و حمل کے بارے میں مصدقہ اطلاع ملنے پر کپواڑہ پولیس اور فوج کی 17 ویں بٹالین نے علاقے کے مختلف مقامات پر ناکے لگائے اور پیدل چلنے والوں کی جانچ پڑتال شروع کردی۔

چیکنگ کے دوران وقار احمد ولد فاروق احمد ساکنہ امروہی کرناہ کو پولیس اور فوج کی ٹیم نے چیکنگ کے لیے رکنے کو کہا تاہم انہوں نے موقع سے بھاگنے کی کوشش کی لیکن پولیس نے ان کا پیچھا کیا اور ایک بیگ کے ساتھ اسے گرفتار کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں: نوجوانوں کو منشیات سے دور رکھنے کے لیے کراٹے اکیڈمی کی مثبت پہل

بیگ سے 5 کلو گرام براؤن شوگر برآمد ہوا ہے۔ براؤن شوگر کی قیمت کروڑوں روپے بتائی جارہی یے۔

پولیس نے اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن کرناہ میں این ڈی پی ایکٹ کے تحت ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details