اردو

urdu

ETV Bharat / state

Women Drug Peddlers Arrested: منشیات فروشی کے الزام میں دو خواتین گرفتار - کپوارہ خواتین منشسیات فروش گرفتار

کپوارہ پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں دو خواتین کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے تین کلو گرام وزنی چرس کو ضبط کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ Two Women Drug Peddlers Arrested in North Kashmir

منشیات فروشی کے الزام میں دو خواتین گرفتار
منشیات فروشی کے الزام میں دو خواتین گرفتار

By

Published : Oct 15, 2022, 3:59 PM IST

کپوارہ:شمالی کشمیر کے کپوارہ ضلع میں جموں و کشمیر پولیس نے ہفتے کی صبح منشیات کی فروخت میں ملوث دو خواتین کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ خواتین کی تحویل سے تین کلوگرام وزنی چرس بھی برآمد کر لیا گیا۔ Two Women Drug Peddlers Arrested in Kupwara

کپوارہ پولیس کا کہنا ہے کہ منشیات سے متعلق موصول ہوئی ایک خفیہ اطلاع کے بعد پولیس نے ضلع کے سوگام، لولاب میں ایک خصوصی ناکہ قائم کیا اور ایک بس زیر رجسٹریشن نمبر JK01Y-0829 کو روک کر دو خواتین کی ذاتی تلاشی کے دوران ان کی تحویل سے قریب تین کلوگرام وزنی چرس کو برآمد کرکے دونوں خواتین کو حراست میں لے لیا۔ Charas Recovered from Women Drug Peddlers

کپوارہ پولیس نے حراست میں لی گئی خواتین کی شناخت پروینہ بیگم زوجہ نذیر احمد لوہار اور سائبہ اختر دختر میر لوہار کے طور پر کی ہے دونوں ورنو، فریسواڑی علاقے کی رہائشی ہیں۔ کپوارہ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ دونوں خواتین منشیات کو سرینگر لے جا رہی تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس کیس میں مزید گرفتاریاں اور بازیابیاں بھی متوقع ہیں۔Kupwara Police arrested two Two Women Drug Peddlers recovered three Kilogram of Charas

مزید پڑھیں:ممبئی: خاتون منشیات فروش تین کروڑ کی منشیات کے ساتھ گرفتار

پولیس نے اس ضمن میں مقدمہ ایف آئی آر نمبر 72/2022 سیکشن 8/20، 29 این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت پولیس اسٹیشن سوگام میں درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details