اردو

urdu

ETV Bharat / state

کپوارہ میں جنگجوؤں کا معاون گرفتار، اسحلہ اور گولہ بارود بھی برآمد

کپوارہ پولیس نے فوج کی 28 آر آر اور 162 سی آر پی ایف کے مشترکہ تعاون سے وانی دروسہ سوگام میں تلاشی کے وقت جنگجوؤں کے ایک معاون کو گرفتار کیا ہے جس کے قبضے سے اسلحہ اور دستی بم برآمد ہوئے ہیں۔

kupwara police arrested terrorist associate with arms and ammunition
کپوارہ میں جنگجؤں کا معاون گرفتار، اسحلہ اور گولہ بارود بھی برآمد

By

Published : May 20, 2021, 11:29 PM IST

Updated : May 21, 2021, 7:14 AM IST

شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ میں اے این ایز کی نقل و حرکت سے متعلق اہم معلومات کی بنیاد پر کپوارہ پولیس نے فوج کی 28 آر آر اور 162 سی آر پی ایف کے مشترکہ تعاون سے وانی دروسہ سوگام میں ناکہ بندی کرکے تلاشی شروع کی۔

چیکنگ کے دوران ایک شخص مشکوک حالت میں پایا گیا جس کو ناکہ پر تعینات چیکنگ ٹیم نے گرفتار کرلیا۔

کپوارہ پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتار شخص کی شناخت عبدالرشید ولد غلام مصطفی کے طور پر ہوئی ہے جو کہ لون نگم کیرن کا رہائشی ہے۔

پولیس نے جب اس کی ذاتی تلاشی لی تو اس کے پاس سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، جس میں تین دستی بم اور 58 راؤنڈ اے کے 47 شامل تھا۔

پولیس نے گرفتار شخص کے خلاف اسلحہ ایکٹ اور دھماکہ خیز سبسٹنس ایکٹ کے تحت تھانہ سوگام میں ایف آئی آر درج کیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

Last Updated : May 21, 2021, 7:14 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details