تفصیلات کے مطابق نچہامہ راجوار کے لوگوں نے میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ علاقہ کی سڑک کافی خستہ حال ہے اور یہاں کا ایک پل بھی ناقابل استعمال ہے۔ اس پل پر چلنا کسی خطرے سے کم نہیں ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ اگرچہ اس معاملے کو لیکر محکمہ آر اینڈ بی کے پاس کئی بار گئے لیکن وہ ٹس سے مس نہیں ہو رہے ہیں، جس وجہ سے گاؤں کے لوگ کافی مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔
جلد سڑک بنانے کا مطالبہ - سڑک پر چلنا مشکل ہی نہیں نا ممکن بن جاتا ہے
جموں و کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں واقع نچہامہ علاقے کے لوگوں کا مطالبہ ہے کہ برفباری ہونے سے قبل انتظامیہ سڑک بنانے کا کام شروع کرے، ورنہ یہاں لوگوں کا چلنا دشوار ہو جائے گا۔
جلد سڑک بنانے کا مطالبہ
انہوں نے کہا کہ بارشوں اور برفباری کے دوران سڑک پر چلنا مشکل ہی نہیں نا ممکن بن جاتا ہے۔ انہوں نے ایک بار پھر محکمہ آر اینڈ بی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان دو مہینوں کے اندر سڑک پر کام شروع کریں تاکہ لوگوں کو آنے والے موسم سرما میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے متعلقہ محکمہ کے اعلی افسران ضلع انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ سڑک پر فوری طور مرمت کا کام شروع کروائیں۔