اردو

urdu

ETV Bharat / state

کپوارہ: اوور ہیڈ واٹر ٹینک برسوں سے تشنہ تکمیل - لوگوں کو سخت مشکلات

ضلع کپوارہ کے خانو، بابا گنڈ، ہندوارہ میں لوگوں کو پینے کا صاف پانی فراہم کرنے کے لئے 7برس قبل اوور ہیڈ واٹر ٹینک کی تعمیر شروع کی گئی جو ہنوز تشنہ تکمیل ہے۔

کپوارہ: اوور ہیڈ واٹر ٹینک برسوں سے تشنہ تکمیل
کپوارہ: اوور ہیڈ واٹر ٹینک برسوں سے تشنہ تکمیل

By

Published : Aug 19, 2021, 6:31 PM IST

شمالی کشمیر کے قصبہ ہندوارہ میں خانو، بابا گنڈ اور اس کے ملحقہ دیہات میں رہائش پذیر لوگوں کو پینے کا صاف پانی مہیا کرانے کی غرض سے اوور ہیڈ واٹر ٹینک کی تعمیر کا کام سنہ 2014میں شروع کیا گیا۔

کپوارہ: اوور ہیڈ واٹر ٹینک برسوں سے تشنہ تکمیل

سات برس گزر جانے کے باوجود اوور ہیڈ ٹینک کی تعمیر کا کام مکمل نہیں کیا گیا جس پر مقامی باشندوں نے محکمہ جل شکتی سمیت ضلع انتظامیہ کے تئیں ناراضگی کا اظہار کیا۔

مقامی باشندوں نے بتایا کہ خانو، باباگند، کچری، اجرو، لال بگ سمیت کئی دیہات میں پینے کے پانی کے حوالے سے لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لوگ مقامی ندی نالوں کا پانی استعمال کرنے کے لیے مجبور ہیں جس سے وبائی امراض پھوٹ پڑنے کا اندیشہ لاحق رہتا ہے۔

مزید پڑھیں:سوپور: پانی کی شدید قلت، لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا

مقامی باشندوں کے مطابق علاقے میں اوور ہیڈ پانی کی ٹنکی پر تعمیراتی کام شروع کیے جانے سے مقامی لوگوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی تھی تاہم انہوں نے ٹینکی کی تعمیر کا کام ادھورا چھوڑے جانے پر حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ٹینکی کی تعمیر کے لیے کروڑوں روپے منظور کرنے کے باوجود اسے مکمل نہیں کیا جا رہا۔

انہوں نے انتظامیہ سے لوگوں کو پینے کا صاف پانی مہیا کرانے کے لیے اوور ہیڈ ٹینکی کو جلد سے جلد مکمل کیے جانے کا مطالبہ کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details