اردو

urdu

ETV Bharat / state

کپوارہ: فوج کی جانب سے گجر بکروال کے لیے آگہی کیمپ کا انعقاد

جنوبی کشمیر کے ضلع کپوارہ میں فوج نے گجر و بکروال طبقے سے وابستہ افراد کے لیے کوروناوائرس سے متعلق آگاہی کیمپ کا انعقاد کیا۔

کپوارہ: فوج کی جانب سے گجر بکروال کے لیے آگہی کیمپ کا انعقاد
کپوارہ: فوج کی جانب سے گجر بکروال کے لیے آگہی کیمپ کا انعقاد

By

Published : May 16, 2020, 7:54 PM IST

جنوبی کشمیر میں ضلع کپوارہ کے کنڈی کیگام میں گجر و بکروال طبقے سے تال میل بنائے رکھنے، انہیں کوروناوائرس سے متعلق آگاہی فراہم کرنے کے لئے فوج کی جانب سے ایک کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔

کپوارہ کے چک کیگام میں 47آرآر کیطرف سے لاک ڈائون کے دوران ایس او پیز اور سماجی دوری کے اصولوں کو مدر نظر رکھتے ہوئے ’’آپریشن نمستے‘‘ پروگرام کے تحت ایک آگاہی کیمپ کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔

کپوارہ: فوج کی جانب سے گجر بکروال کے لیے آگہی کیمپ کا انعقاد

گوجر بکروال معاشی طور پر کمزور طبقے تصور کیے جاتے ہیں ہے اس طبقے کے ساتھ خیر سگالی اور ہمدردی کے جذبے کے تحت فوج نے کپوارہ میں منعقدہ کیمپ میں ماسک، سینٹائزر اور دیگر اشیاء خورو نوش تقسیم کیے۔

طلباء میں کتابوں اور اسٹیشنری کے علاوہ کھلونے بھی تقسیم کیے گئے وہیں علاقے میں سال 2019/20میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ہونہار طلبہ کی انڈور کھیلوں کی اشیاء جیسے شطرنج،کیرم بورڈ کے ذریعے حوصلہ افزائی کی گئی۔

فوج کی جانب سے ماہ رمضان کے مقدس مہینے کے پیش نظر پھلوں کو بھی تقسیم کیا گیا۔ وہیں کھانے پینے کی اشیاء، فوڈ کِٹ اور بعض کنبوں میں شمسی توانائی پر چلنے والی لائٹس بھی فراہم کی گئیں۔

کپوارہ کے دور دراز علاقے کے لوگوں کو فوج کی جانب سے طبی امداد بھی فراہم کی گئی۔

اس موقعے پر گجر بکروال طبقے سے وابستہ افراد نے فوج کے اس اقدام کی سراہنا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ پسماندہ طبقے کے لیے آئندہ بھی ایسے

پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details