اردو

urdu

ETV Bharat / state

کپواڑہ: منریگا ملازمین کی ہڑتال مسلسل جاری - کام چھوڑ ہڑتال

جموں و کشمیر میں ضلع کپواڑہ کے بلاک راجوار ہندواڑہ کے منریگا ملازمین کی کام چھوڑ ہڑتال پچھلے کئی دنوں سے مسلسل جاری ہے۔

Kupwara: MNREGA employees continue strike
کپواڑہ: منریگا ملازمین کی ہڑتال مسلسل جاری

By

Published : Aug 31, 2020, 9:28 PM IST

سب ضلع ہندواڑہ کے منریگا کے عارضی ملازمین نے آج بلاک ہندواڑہ میں احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ جب تک ہمارے جائز مطالبوں کو پورا نہیں کیا جائے گا تب تک ہم لوگ احتجاج شدت کے ساتھ کرتے رہیں گے۔

کپواڑہ: منریگا ملازمین کی ہڑتال مسلسل جاری

منریگامیں کام کر رہے ملازمین کا کہنا ہے کہ سرکار نے ملازمین کو کئی سال پہلے اس محکمہ کے لئے نامزد کیا اور ان سے وعدہ کیا کہ ان کو مستقل کیا جائے گا، یہ ملازمین عرصہ دراز سے چھ ہزار ماہانہ اجرتوں پر کام کررہے ہیں، ان کا مطالبہ ہے کہ انہیں اب مستقل کیا جائے۔

ان کا کہنا ہے کہ اب ان چھ ہزار میں ان کا اہل و عیال چلانا دشوار ہو گیا ہے، اور یہ ملازمین عارضی طور اپنی ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں۔ اگر چہ انتظامیہ نے اس وقت ان ملازمین کے ساتھ وعدہ کیا تھا کہ لوگوں کو جلد ہی مستقل کیا جائے گا لکین بدقسمتی سے آج 2020 بھی رخصت ہونے جارہا ہے، لیکن ان کو نہ مستقل کیا گیا نہ ہی ان کی تنخواہ میں کسی طرح کا اضافہ کیا گیا جس وجہ سے ہم لوگ مجبور ہوکر کام چھوڑ ہڑتال کرررہے ہیں، اور سرکار ٹس سے مس نہیں ہورہی ہے۔

اس دوران سرپنچ و پنچوں نے ان ملازمین کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ان کی جائز مانگوں کو فوری طور پر پورا کیا جائے۔ کیونکہ ان کی کام چھوڑ ہڑتال کی وجہ سے بلاکوں میں کئی کام ٹھپ پڑے ہوئے ہیں اور بلاک میں کوئی بھی کام نہیں ہورہا ہے۔ ان ملازمین کے کام چھوڑ ہڑتال کی وجہ سے بلاک ہی نہیں بلکہ عام لوگ بھی جھوجھ رہے ہیں۔ انہوں نے انتظامیہ سے اپیل کی کہ ان ملازمین کے جائز مطالبوں کو پورا کیا جائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details