شمالی کشمیر کے ہندوارہ قصبے میں اس وقت کہرام مچ گیا جب ایک 4سالہ بچے کی گڑھے میں گر کر موت واقع ہو گئی۔
اطلاعات کے مطابق حیدر اقبال میر ولد محمد اقبال میر اپنے گھر کے باہر کھیل رہا تھا اور کھیل کے دوران حالیہ دنوں کھودے گئے ایک گڑھے میں جا گرا۔

اہل خانہ نے بچے کو گڑھے سے نکال کر بے ہوشی کی حالت میں فوری طور این ٹی پی ایچ سی قلم آباد پہنچایا۔ تاہم طبی مرکز میں موجود ڈاکٹروں کے مطابق بچے کی طبی مرکز پہنچانے سے قبل ہی موت واقع ہو چکی تھی۔
مزید پڑھیں:ہندوارہ میں دو منشیات فروش گرفتار، براؤن شوگر ضبط
کمسن بچے کی اچانک اور حادثاتی موت پر علاقے میں سراسیمگی پھیل گئی، وہیں کمسن بچے کی میت آبائی گھر پہنچاتے ہی وہاں کہرام مچ گیا۔