ضلع کپواڑہ میں صحافیوں نے آج ضلع ترقیاتی کشمنر امام الدین سے ملاقات کی، اس دوران انہوں نے صحافیوں کو درپیش مشکلات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پر صحافی برادری کے سربراہ یحییٰ سلطان کی قیادت میں صحافیوں نے ہندوارہ اور کپواڑہ میں پریس کلب کے قیام کا معاملہ اٹھایا۔ جس پر ڈپٹی کمشنر امام الدین نے انھیں یقین دلایا کہ صحافیوں کا یہ مطالبہ جلد پورا کیا جائے گا اور کپوراڑہ میں پریس کلب کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔