اردو

urdu

ETV Bharat / state

ہندوارہ: جنگلی جانور کے حملے میں تین افراد زخمی - ضلع اسپتال ہندوارہ

شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ میں پیر کو گیدڑ کے حملے میں تین افراد زخمی ہو گئے، تاہم سبھی افراد کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔

ہندوارہ: جنگلی جانور کے حملے میں تین افراد زخمی
ہندوارہ: جنگلی جانور کے حملے میں تین افراد زخمی

By

Published : Feb 1, 2021, 8:19 PM IST

شمالی کشمیر میں قصبہ ہندوارہ کے ہرل علاقے میں ایک گیدڑ رہائشی مکان میں گھس گیا جس دوران اس نے گھر میں موجود تین افراد پر حملہ کرکے انہیں زخمی کردیا۔

اطلاعات کے مطابق پیر کی سہ پہر کو ایک گیدڑ عبدالمجید وانی کے گھر میں داخل ہوا جس دوران اس نے گھر میں موجود عبدالمجید ولد عبدالخالق وانی، عمر مجید ولد عبدالمجید اور نجمہ بانو دختر عبدالمجید وانی پر حملہ کرکے انہیں زخمی کر دیا۔

زخمیوں کو علاج ومعالجہ کے لئے سب ضلع اسپتال ہندوارہ منتقل کیا اور معالجین کے مطابق تینوں افراد کی حالت مستحکم ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details