اردو

urdu

ETV Bharat / state

ہندوارہ میں پینے کے پانی کی شدید قلت - kupwara news

ضلع کپوارہ کے ماور ہندوارہ علاقے کے لوگوں کو روزانہ جنگل کے پر خطر راستے سے گزر کر پانی لانا پڑتا ہے۔

ہندوارہ میں پینے کے پانی کی شدید قلت
ہندوارہ میں پینے کے پانی کی شدید قلت

By

Published : Feb 22, 2021, 6:37 PM IST

ہندوارہ کے ماور، ہرل ملک پورہ علاقے میں پانی کی شدید قلت کے سبب لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ہندوارہ میں پینے کے پانی کی شدید قلت

ضلع کپوارہ کے ماور ہندوارہ سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے محکمہ جل شکتی اور ضلع انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کثیر آبادی کو پانی جیسی بنیادی ضرورت سے محروم رکھا جا رہا ہے۔

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی باشندوں نے محکمہ جل شکتی کے افسران پر پانی جیسی بنیادی ضرورت کے حوالے سے غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

لوگوں نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ انہیں شدید سردی اور برفباری کے ایام میں کئی کلومیٹر پیدل چل کر پانی حاصل کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پانی لانے کے لیے انہیں جنگل کا راستہ اختیار کرنا پڑتا ہے اور جنگلی جانوروں کے حملے سے بچنے کے لیے علاقے کے مرد و خواتین کو ایک ساتھ پانی لانے کے لیے جانا پڑتا ہے۔

مزید پڑھیں؛جموں و کشمیر میں کووڈ کیسز میں اضافہ

انہوں نے مزید کہا کہ کئی برس قبل علاقے میں پانی کی قلت کو مدر نظر رکھ کر محکمہ جل شکتی نے پائپیں نصب کرنے کے علاوہ ٹینکی بھی تعمیر کی تاہم پائیپیں بوسیدہ ہونے کے علاوہ ٹینکی بھی خراب ہو چکی ہے تاہم لوگوں کو پانی اب تک مہیا نہیں کیا گیا۔

ماور ہندوارہ کے لوگوں نے محکمہ جل شکتی سمیت ضلع انتظامیہ سے مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے عوام کو پانی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details