ضلع کپواڑہ کے ہندوارہ قصبہ میں گردوارہ کے ارد گرد صفائی کے فقدان پر سکھ برادری سے تعلق رکھنے والے عقیدت مندوں نے انتظامیہ خصوصا میونسپلٹی کے خلاف ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔
ہندوارہ: گردوارہ کے قریب گندگی جمع ہونے سے عقیدتمندوں کو مشکلات عقیدت مندوں نے بتایا کہ گردوارہ کی جانب جانے والے راستے پر جگہ جگہ گندگی اور کوڑا کرکٹ جمع ہے جس کو صاف کرنے میں انتظامیہ لیت و لعل سے کام لے رہی ہے۔
انہوں نے میونسپل عملہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ گردوارے کے آس پاس کے علاقے کو ڈمپنگ سائٹ کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں؛ کپواڑہ: کاشتکاروں کو کھیتوں میں ہی کورونا کا ٹیکہ دیا جا رہا ہے
انہوں نے مزید کہا کہ گردوارہ کے قریب گزرنے والی ڈرین کی صفائی نہ کیے جانے کے سبب اس سے اٹھنے والی عفونت کے سبب عقیدتمندوں کو مذہبی فرائض انجام دینے میں کافی دقتیں پیش آتی ہیں۔
اس ضمن میں مونسپل کمیٹی ہندوارہ کے ایگزیکٹو افیسر نے ڈرین بلاک ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے گردوارہ کے ارد گرد جمع کوڑا کرکٹ کو صاف کرنے کی یقین دہانی کی۔