ضلع کپوارہ کے ڈولی پورہ، ویلگام میں لوگوں نے احتجاج کرتے ہوئے محکمہ جل شکتی کے افسران پر علاقے کی وسیع آبادی کو پینے کے صاف پانی سے محروم رکھنے کا الزام عائد کیا ہے۔
مقامی باشندوں نے بتایا کہ ڈولی پورہ کے باشندے گزشتہ چھ ماہ سے پینے کے صاف پانی سے محروم رکھے گئے ہیں جس کے سبب لوگوں کو ندی نالوں کا پانی استعمال کرنا پڑ رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پینے کے پانی کے حوالے سے مقامی باشندوں نے کئی بار محکمہ جل شکتی سمیت ضلع انتظامیہ سے رجوع کیا، تاہم انکے مطابق ’’متعلقہ اداروں نے اس جانب سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا۔‘‘ ان کا کہنا ہے کہ ’’لوگ پانی کی ایک ایک بوند کو ترس رہے ہیں جبکہ محکمہ جل شکتی کے ملازمین ٹس سے مس نہیں ہو رہے۔‘‘