اردو

urdu

ETV Bharat / state

کپوارہ میں حادثہ: 3 افراد ہلاک - 3 dead

کپوارہ شاہراہ پر گذشتہ شب پیدل سفر کے دوران 3 افراد برفانی طوفان کی زد میں آکر ہلاک ہوگئے۔

کپوارہ میں حادثہ: 3 افراد کی موت

By

Published : Mar 12, 2019, 8:47 PM IST

اطلاعات کے مطابق گذشتہ شب پانچ افراد کرناہ۔کپوارہ شاہراہ پر پیدل سفر کررہے تھے اور کرناہ کی طرف جارہے تھے، جوں ہی یہ لوگ سادھنا ٹاپ کے نزدیک خونی نالہ پر پہنچے اس دوران ایک برفانی طوفان نے انہیں اپنی لپیٹ میں لیا۔

کپوارہ میں حادثہ: 3 افراد کی موت

نمائندے کے مطابق دو افراد معجزاتی طور بچ نکلنے میں کامیاب ہوئے لیکن دیگر تین افراد طوفان میں پھنس کر شدید ٹھنڈ برداشت نہ کرنے کے باعث ہلاک ہوگئے۔

فوجی ذرائع نے بتایا کہ اس حادثے میں بچے ہوئے دو افراد نے انہیں واقعہ کے بارے میں مطلع کیا جس کے بعد پولیس اور فوج کی ایک ٹیم فوری طور پر جائے واردات پر پہنچی ۔

مہلوک افراد کی شناخت طاہر یونس خواجہ ولد محمد یونس، عبد الخالق شیخ ولد غلام قادر ساکنہ حاجی ناڑ کرناہ اور فرید احمد ولد لعل الدین ساکنہ شمس پورہ کرناہ کے طور پر ہوئی ہے۔

دریں اثنا ایس ایس پی کپوارہ امبارکر شری رام نے بھی اس واقعے کی تصدیق کی۔

قابل ذکر ہے کہ کرناہ۔کپوارہ شاہراہ بھاری برف کے سبب بند پڑی ہے۔

ادھر پی ڈی پی صدر اور ریاست کے سابقہ وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی اور پیپلز کانفرنس کے چیرمین اور سابقہ وزیر سجاد غنی لون نے اس حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحیقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details