اردو

urdu

ETV Bharat / state

کپوارہ: اسکول میں زیر تعلیم 16طلبہ کورونا سے متاثر - سرحدی ضلع کپوارہ

ضلع کپوارہ کے جواہر نو ودیہ ودیالیہ پتو شاہی لولاب میں 16 طلبہ کی رپورٹ مثبت آنے کے بعد متاثرہ کو قرنطینہ میں رہنے کی ہدایت دی گئی ہے وہیں ان کے رابطے میں آنے والے افرد کی تلاش شروع کرنے کے احکامات صادر کیے گئے ہیں۔

کپوارہ: اسکول
کپوارہ: اسکول

By

Published : Nov 15, 2021, 3:12 PM IST

وادی کشمیر میں گزشتہ کئی دنوں سے عالمی وبا کورونا وائرس مثبت معاملات میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے، ضلع سرینگر میں یومیہ کیسز میں اضافہ کے بعد شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ سمیت کپوارہ میں بھی یومیہ کیسز میں اُچھال دیکھنے کو ملا ہے۔

سرحدی ضلع کپوارہ کے پتو شاہی، لولاب میں جواہر نو ودیہ ودیالیہ اسکول میں زیر تعلیم 16طالب علم کی کورونا رپورٹ مثبت آنے کے بعد گائوں میں سراسیمگی پھیل گئی ہے۔ وہیں انتظامیہ کی جانب سے وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کی خاطر اقدامات اُٹھائے جا رہے ہیں۔

چیف میڈیکل افسر، کپوارہ ڈاکٹر معراج صوفی نے بتایا کہ مزید طالب علموں کی سیمپلنگ کے احکامات صادر کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کو روکنے کی خاطر زمینی سطح پر ٹھوس اقدامات اُٹھائے جا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:Corona Update: ملک میں کورونا کے 10 ہزار سے زائد نئے معاملے

سب ضلع مجسٹریٹ، سوگام اعجاز احمد نے بتایا کہ متاثرہ طالب علموں کو الگ تھلگ رکھا گیا ہے جبکہ اُن کے رابطے میں آنے والے افراد کی بھی تلاش شروع کی گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جن طالب علموں کی رپورٹ مثبت آئی ہے اُنہیں دس روز تک قرنطینہ میں رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details