شمالی کشمیر کے ہندوارہ علاقے کے کنڈی گاؤں میں بجلی کی ناقص سپلائی کے باعث لوگوں نے محکمہ بجلی کے خلاف احتجاج کیا۔
ہندوارہ میں بجلی کی ناقص سپلائی کے خلاف لوگوں کا احتجاج احتجاج میں شامل لوگوں نے کا کہنا ہے کہ 'گزشتہ کئی برسوں سے بجلی کی سپلائی نہ ہونے کے برابر مل رہی ہے، جس کی وجہ سے ہمیں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔'
انہوں نے کہا کہ 'اگر چہ اس حوالے سے متعلقہ محکمہ کو آگاہ کیا گیا لیکن انہوں نے کوئی توجہ نہیں دیا جس پر ہم سڑکوں پر آنے کے لیے مجبور ہوگئے ہیں۔'
احتجاج کرنے والے ایک شہری نے کہا کہ ہمارے علاقے میں محکمہ کی جانب سے تین ٹرانسفارمز لگائے گئے ہیں لیکن ہمارے محلے میں صرف سنگل ترسیلی لائین بچائی گئی ہے جس ہر آدھے گھنٹے کے بعد بجلی آتی اور جاتی ہے جس سے صارفین کو وقتاً فوقتاً پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
انہوں نے کہا اس مسئلہ کو لے کر کئی بار محکمہ کے اعلیٰ کے پاس گئے، لیکن وہ بھی ٹھس سے مس نہیں ہو رہے ہیں۔
احتجاجیوں نے کہا کہ ہر ماہ بجلی بلِ تو آتی ہے لیکن بجلی کا کئی نام و نشان نہیں رہتا ہے۔بچے پڑھائی نہیں کر پا رہے ہیں۔ اندھیرے میں کھانا کھانا پڑتا ہے۔
انہوں نے الزام عائد کیا ہے کہ محکمہ بجلی کے ملازمین کی غفلت کی وجہ سے ہمیں یہ مصیبت جھیلنی پڑ رہی ہے۔ محلہ میں زیادہ تر لوگ غریب ہیں بجلی کے استعمال کے بغیر فیس بھرنی پڑتی ہیں۔ احتجاجیوں نے بجلی انتظامیہ و ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ اس محلہ کی مسائل کی طرف غور کریں تاکہ انہیں مزید مشکلات کا سامنا کرنا نہ پڑے۔