اردو

urdu

ETV Bharat / state

ایل او سی پر حملے کی کوشش ناکام - بھارتی پولیس چوکیوں پر حملے

شمالی کشمیر کے کپواڑہ ضلع کے کیرن سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج نے پاکستان کی سرحدی کارروائی فورس (بیٹ) کی بھارتی پولیس چوکیوں پر حملے کی کوششوں کو ناکام بنادیا۔

ایل او سی پر حملے کی کوشش ناکام

By

Published : Aug 3, 2019, 11:53 PM IST

اس فوجی کارروائی میں پانچ تا سات پاکستانی فوجی اور عسکریت پسند ہلاک ہوگئے ہیں۔

وزارت دفاع کے ترجمان راجیش کالیا نے بتایا کہ گزشتہ 36 گھنٹوں کے دوران بھارتی فوج نے کیرن سیکٹر میں بھارتی پولیس چوکیوں پر پاکستانی بیٹ اسکواڈ کے حملے کی کوششوں کو ناکام بنادیا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے سلامتی فورسز کی کارروائی میں پانچ تا سات پاکستانی فوجی اور عسکریت پسند ہلاک ہوگئے ہیں۔

راجیش کالیا کے مطابق پاکستان نے وادی میں امن کو تباہ کرنے اور امرناتھ یاتریوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی ہے، بھارتی سلامتی فورسز کی کارروائی کے دوران پاکستان کی فیکٹریوں کے نشان والے اسنائپر رائفل، دھماکہ خیز اشیاء اور بارودی سرنگوں کا ذخیرہ برآمد کیا گیا جس سے ریاست میں عسکریت پسندانہ سرگرمیوں میں پاکستان کی پوری طرح ملی بھگت دکھائی دیتی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details