اردو

urdu

ETV Bharat / state

Elections To Be Held In JK جموں وکشمیر میں جلد انتخابات کرائے جائے، وقار رسول وانی

جموں و کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر وقار رسول وانی نے کہا کہ نو سال سے لوگ جموں و کشمیر میں کسمپرسی کے عالم میں ہے۔ لوگوں کے ساتھ ہر طرح کا ظلم ہو رہا ہے مہنگاہی آسمان پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت نے جموں کشمیر کے عوام کو بھیک مانگنے پر مجبور کیا ہے۔JKPCC President in Handwara

جموں  وکشمیر میں جلد انتخابات کرائے جائے، وقار رسول وانی
جموں وکشمیر میں جلد انتخابات کرائے جائے، وقار رسول وانی

By

Published : Nov 21, 2022, 10:31 PM IST

کپواڑہ:جموں و کشمیر کو ریاستی درجہ بحال کیا جائے اور جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات جلد منعقد کیا جائے۔ بی جے پی حکومت نے جموں کشمیر کے لوگوں کو اپائچ بنا کے رکھا ہے۔ ان باتوں کا اظہار جموں کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر وقار رسول وانی نے انورنامنٹ ہال ہندواڑہ میں یک روزہ ورکرس پارٹی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔JKPCC President On Assembly Elections in jk

جموں وکشمیر میں جلد انتخابات کرائے جائے، وقار رسول وانی

انہوں نے کہا بی جے پی حکومت نے جموں کشمیر کے عوام کو بھیک مانگنے پر مجبور کیا ہے۔یہاں کی سیب انڈسٹری کو ختم کیا گیا ہے۔جموں وکشمیر میں ملک کے دیگر ریاستوں سے زیادہ بے روزگاری بڑھ گئی ہے اور یہاں کے پڑھے لکھے نوجوان در در کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں۔Unemployment rate in jk

وقار رسول وانی نے کہا کہ بی جے پی حکومت جموں کشمیر میں الیکشن کرانا نہیں چاہتی ہے۔ نو سال سے لوگ کسمپرسی کے عالم میں ہے۔ لوگوں کے ساتھ ہر طرح کا ظلم ہو رہا ہے مہنگاہی آسمان پر ہے۔کانگریس پارٹی ایک عوام کی پارٹی ہے اور کانگریس پارٹی عوام کے مسائل کے لیے بی جی پی حکومت کے ساتھ لڑ رہی ہے۔

مزید پڑھیں:Elections in JK جموں و کشمیر میں انتخابات مرکزی حکومت اور الیکشن کمیشن کے کہنے پر منعقد ہوں گے

جے کے پی سی سی صدر نے موجود حکومت سے مطالبہ کیا کہ جموں کشمیر کے لوگوں کے کے سی سی قرضہ اور غریب لوگوں کا بجلی فیس معاف کیا جائے۔

وقار رسول نے حکومت پر زور دیا کہ وہ جموں و کشمیر میں جلد سے جلد انتخاب کرائے جائے اور جموں کشمیر کو ریاستی درجہ واپس دیا جائے تاکہ لوگوں کے مسائل مقامی ایم ایل اے حل کرے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی جموں وکشمیر کا ریاستی درجہ واپس لانے کے لئے لڑ رہی ہیں۔گجرات یا دیگر ریاستوں میں حکومت کے پانچ سال ابھی مکمل نہیں ہوئے تو وہاں الیکشن شروع کرائے گئے اس کے برعکس جموں و کشمیر میں پچھلے کئی سالوں سے الیکشن نہیں ہو رہے ہیں۔Statehood For jk

انہوں نے کہا کہ پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا کنیا کماری سے پیدل نکل گئے ہے وہ باقی سٹیٹوں میں پہنچ رہے ہیں 15 سو کلومیٹر کا صفر انہوں نے طے کیا ہے اب وہ کشمیر آرہے۔انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی کے کارکنان بھارت جوڈو یاترا کا یہاں والہانہ استقبال کرے گے اور اس یاترا کا مقصد یہی ہے کہ جموں کشمیر میں بے روزگاری مہنگاہی ختم ہوجائے۔Bharat Jado Yatra

یہ بھی پڑھیں:Farooq to Join Bharat Jodo Yatra فاروق عبداللہ بھارت جوڑو یاترا میں شرکت کریں گے

ABOUT THE AUTHOR

...view details