جموں و کشمیر کے کپواڑہ میں جے کے زمیندار فورم کی جانب سے ایک پریس کانفرنس منعقد کی گئی جس میں کور گروپ کے صدر عبدالحمید ملک اور کاڈینٹر بلال احمد بٹ نے مودی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ کسانوں پر 14 ماہ کے مظالم کے بعد مودی حکومت کو کسانوں کی طاقت کا احساس ہوا اور زرعی قوانین کی منسوخی کا اعلان کیا۔
انہوں نے کہا کہ کسانوں کو نکسلی کا ٹیگ لگانا ان کو دہشت گرد قرار دینے کا جواب مل گیا ہے۔ کسانوں پر الزام لگانے کا احساس ہوگیا۔ ان کو یہ سمجھ میں آگیا ہے کہ مودی حکومت صحیح تھی یا کسان۔