اردو

urdu

ETV Bharat / state

Police Seized Arms کپواڑہ میں اسلحہ و گولہ بارود ضبط

جموں و کشمیر پولیس نے فوج کے ساتھ مشترکہ آپریشن میں کپواڑہ کے کرناہ علاقے میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا۔ یہ بازیابی راجوری میں اتوار اور پیر کو ہوئے دو مشتبہ عسکریت پسندوں کے حملوں کے صرف دو دن بعد ہوئی ہے۔JK Police seized arms and ammunition

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Jan 4, 2023, 10:35 PM IST

Updated : Jan 4, 2023, 10:46 PM IST

سرینگر: سرحدی ضلع کپواڑہ کے کرناہ علاقے میں سیکورٹی فورسز نے تلاشی آپریشن کے دوران بڑی مقدار میں اسلحہ وگولہ بارود اور قا بل اعتراض مواد برآمد کرکے ضبط کیا۔ پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ 3 اور 8 جی آر اور جموں وکشمیر پولیس نے مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد کرناہ کے شاد پورہ تاڑ گاوں کو محاصرے میں لے کرشمیم احمد شیخ ولد صدر الدین شیخ نامی شہری کے رہائشی مکان کی تلاشی لی۔JK Police seized arms and ammunition in Kupwara

انہوں نے کہاکہ تلاشی آپریشن کے دوران سیکورٹی فورسز نے تین پستول ، تین پستول میگزین، 22گولیوں کے راونڈ اور تین چینی ساخت کے گرینیڈ برآمدکرکے ضبط کئے۔ پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کرکے مزید تحقیقا ت شروع کی۔

Last Updated : Jan 4, 2023, 10:46 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details