جموں کشمیر ٹیچرس فورم نے محکمہ صحت کے اشتراک سے ضلع کپوارہ کے پی ایچ سی ویلگام کے احاطے میں عطیہ خون کیمپ کا انعقاد کیا۔
عطیہ خون کیمپ میں ٹیچرز فورم سے وابستہ کارکنان کے علاوہ مقامی رضاکاروں نے خون کا عطیہ پیش کیا۔
جموں کشمیر ٹیچرس فورم کے صدر نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا: ’’فورم کی جانب سے پہلی مرتبہ بلڈ ڈونیشن کیمپ منعقد کیا گیا جس میں 65پائنٹس خون کا عطیہ جمع کرکے محکمہ صحت کے سپرد کر دیا گیا۔‘‘