اردو

urdu

ETV Bharat / state

کپواڑہ: برفانی تودے کی زد میں آنے سے ایک فوجی ہلاک، 2 زخمی - لائن آف کنٹرول

عہدیداروں نے بتایا 'تین فوجی برفانی تودے کے نیچے آگئے۔ تاہم، جوانوں کی کوششوں کے بعد سب کو نکال لیا گیا اور انہیں علاج کے لئے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا لیکن بدقسمتی سے ایک فوجی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔'

کپواڑہ: برفانی تودے کی زد میں آنے سے ایک فوجی ہلاک، 2 زخمی
کپواڑہ: برفانی تودے کی زد میں آنے سے ایک فوجی ہلاک، 2 زخمی

By

Published : Nov 18, 2020, 10:45 AM IST

Updated : Nov 18, 2020, 12:30 PM IST

بدھ کے روز شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے ٹنگڈھار سیکٹر میں برفانی تودہ گرنے سے آرمی کا ایک جوان ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق لائن آف کنٹرول کے ساتھ واقع ٹنگڈھار سیکٹر میں فارورڈ ایریا پر آج صبح 7 آر آر کی آرمی یونٹ برفانی تودے کی زد میں آگئی۔

عہدیداروں نے بتایا 'تین فوجی برفانی تودے کے نیچے آگئے۔ تاہم، جوانوں کی کوششوں کے بعد سب کو نکال لیا گیا اور انہیں علاج کے لئے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔ لیکن بدقسمتی سے ایک فوجی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔'

اہلکاروں نے ہلاک ہوئے فوجی کی شناخت نکھل شرما کے طور کی ہے۔

دو دیگر فوجی رمیش چند اور گورندر سنگھ کی حالت مستحکم بتائی جارہی ہے اور انہیں اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔

Last Updated : Nov 18, 2020, 12:30 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details