شمالی کشمیر میں ہندواڑہ کے کرالہ گنڈ علاقے میں وانگام کراسنگ پر پیر کے روز سی آر پی ایف ایف پر کیے گئے، حملے کے بعد عسکریت پسندوں نے نیم فوجی دوستے کی دو رائفلز بھی چھین لی تھی۔
ایک سینئر پولیس افسر نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ 'عسکریت پسند حملے کے بعد سی آر پی ایف اہلکاروں کی دو رائفلز لیکر فرار ہونے میں کامیاب ہوئے۔
انہوں نے کہا 'تصادم کے کچھ دیر بعد ہم کو محسوس ہوا کہ ہلاک شدہ اہلکاروں کے پاس سے ہتھیار غائب ہے۔ انہوں نے کہا اس سلسلہ میں تحقیقا جاری ہے۔'